یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • مُکاشفہ 5
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

مکاشفہ–‏ابواب کا خاکہ

      • سات مُہروں والا صفحہ (‏1-‏5‏)‏

      • میمنا صفحہ لے لیتا ہے (‏6-‏8‏)‏

      • میمنا صفحے کی مُہریں کھولنے کے لائق (‏9-‏14‏)‏

مُکاشفہ 5:‏1

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏طومار“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    اِجلاس کے قاعدے کے لیے حوالے ‏(‏2019ء)‏،‏ 12/‏2019، ص.‏ 3

مُکاشفہ 5:‏6

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏برّہ“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏1/‏2009، ص.‏ 30

مُکاشفہ 5:‏8

فٹ‌نوٹس

  • *

    یہ ایک قسم کا تاردار ساز ہے۔‏

مُکاشفہ 5:‏9

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 31

مُکاشفہ 5:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 31

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏9/‏2006، ص.‏ 7

مُکاشفہ 5:‏11

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    خوشیوں بھری زندگی!‏—‏کتاب،‏ سبق 24

مُکاشفہ 5:‏13

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    3/‏2017، ص.‏ 3-‏4

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • کتابِ‌مُقدس میں پڑھیں
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
مُکاشفہ 5:‏1-‏14

مُکاشفہ

5 اور جو تخت پر بیٹھا تھا، مَیں نے اُس کے دائیں ہاتھ میں ایک لپٹا ہوا صفحہ*‏ دیکھا جس کی دونوں طرف کچھ لکھا ہوا تھا اور جس پر سات مُہریں لگی ہوئی تھیں۔ 2 پھر مَیں نے ایک طاقت‌ور فرشتے کو دیکھا جس نے اُونچی آواز میں کہا:‏ ”‏کون اِس صفحے کو کھولنے اور اِس کی مُہریں توڑنے کے لائق ہے؟“‏ 3 لیکن نہ تو آسمان پر، نہ زمین پر اور نہ ہی زمین کے نیچے کوئی اِس قابل تھا کہ اِس صفحے کو کھولے یا اِسے پڑھے۔ 4 مَیں زارزار رونے لگا کیونکہ کوئی اِس لائق نہیں تھا کہ اِس صفحے کو کھولے یا اِسے پڑھے۔ 5 مگر بزرگوں میں سے ایک نے مجھ سے کہا:‏ ”‏روئیں مت۔ دیکھیں، وہ جو یہوداہ کے قبیلے کا شیر اور داؤد کی جڑ ہے، جیت گیا ہے۔ اِس لیے وہی اِس صفحے اور اِس کی ساتوں مُہروں کو کھول سکتا ہے۔“‏

6 اور مَیں نے دیکھا کہ تخت کے پاس اور چار جان‌داروں اور بزرگوں کے بیچ میں ایک میمنا*‏ کھڑا ہے جس کے سات سینگ اور سات آنکھیں ہیں اور اِن آنکھوں کا مطلب خدا کی سات روحیں ہیں جن کو پوری زمین پر بھیجا گیا ہے اور لگتا تھا کہ اُس میمنے کو ذبح کِیا گیا ہے۔ 7 اُس نے فوراً آگے بڑھ کر صفحے کو اُس کے دائیں ہاتھ سے لے لیا جو تخت پر بیٹھا تھا۔ 8 جب اُس نے صفحہ لے لیا تو چار جان‌دار اور 24 (‏چوبیس)‏ بزرگ اُس کے سامنے گھٹنوں کے بل گِر گئے اور ہر ایک کے پاس ایک بربط*‏ اور سونے کا کٹورا تھا جس میں بخور بھرا تھا۔ (‏بخور مُقدسوں کی دُعاؤں کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔)‏ 9 اور وہ ایک نیا گیت گا رہے تھے اور کہہ رہے تھے:‏ ”‏تُو اِس لائق ہے کہ اِس صفحے کو لے اور اِس کی مُہریں کھولے کیونکہ تجھے ذبح کِیا گیا اور تُو نے اپنے خون سے خدا کے لیے ہر قبیلے، زبان، نسل اور قوم میں سے لوگوں کو خرید لیا۔ 10 اور تُو نے اُن کو ہمارے خدا کے لیے بادشاہ اور کاہن بنایا ہے اور وہ بادشاہوں کے طور پر زمین پر حکمرانی کریں گے۔“‏

11 اور مَیں نے دیکھا اور مجھے تخت اور جان‌داروں اور بزرگوں کے اِردگِرد بہت سے فرشتوں کی آواز سنائی دی جن کی تعداد ہزاروں اور لاکھوں میں تھی 12 اور وہ اُونچی آواز میں کہہ رہے تھے:‏ ”‏جس میمنے کو ذبح کِیا گیا، وہ اِس لائق ہے کہ اُس کو طاقت اور دولت اور دانش‌مندی اور قوت اور عزت اور عظمت اور برکت ملے۔“‏

13 اور مَیں نے سنا کہ آسمان اور زمین اور زمین کے نیچے اور سمندر کی ہر مخلوق اور اِن میں موجود ہر شے کہہ رہی ہے:‏ ”‏اُس کی جو تخت پر بیٹھا ہے اور میمنے کی بڑائی اور عزت اور عظمت اور قدرت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہو۔“‏ 14 اور چاروں جان‌دار کہہ رہے تھے:‏ ”‏آمین!‏“‏ اور بزرگوں نے گھٹنوں کے بل گِر کر خدا کی عبادت کی۔‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں