یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • مُکاشفہ 6
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

مکاشفہ–‏ابواب کا خاکہ

      • میمنا پہلی چھ مُہریں کھولتا ہے (‏1-‏17‏)‏

        • سفید گھوڑے کا سوار (‏1، 2‏)‏

        • لال سُرخ گھوڑے کا سوار (‏3، 4‏)‏

        • کالے گھوڑے کا سوار (‏5، 6‏)‏

        • ہلکے پیلے گھوڑے کا سوار (‏7، 8‏)‏

        • قربان‌گاہ کے نیچے لوگوں کا خون (‏9-‏11‏)‏

        • ایک بہت بڑا زلزلہ (‏12-‏17‏)‏

مُکاشفہ 6:‏2

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ،‏

    11/‏2019، ص.‏ 6

    مینارِنگہبانی ‏(‏عوامی ایڈیشن)‏،‏

    نمبر 3 2017 ص.‏ 4-‏6،‏ 8

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏2/‏2014، ص.‏ 5،‏ 7

    1/‏9/‏2010، ص.‏ 32

    1/‏4/‏2009، ص.‏ 29

    15/‏1/‏2005، ص.‏ 17

    1/‏6/‏2001، ص.‏ 17-‏22

مُکاشفہ 6:‏4

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏عوامی ایڈیشن)‏،‏

    نمبر 3 2017 ص.‏ 5-‏6

    مینارِنگہبانی‏،‏

    1/‏9/‏2005، ص.‏ 19-‏20

    1/‏10/‏1998، ص.‏ 7

    1/‏7/‏1993، ص.‏ 4

مُکاشفہ 6:‏5

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏عوامی ایڈیشن)‏،‏

    نمبر 3 2017 ص.‏ 5-‏7

مُکاشفہ 6:‏6

فٹ‌نوٹس

  • *

    یعنی ایک دن کی مزدوری

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏عوامی ایڈیشن)‏،‏

    نمبر 3 2017 ص.‏ 5-‏7

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏10/‏1998، ص.‏ 7

    1/‏10/‏1995، ص.‏ 4

مُکاشفہ 6:‏8

فٹ‌نوٹس

  • *

    یونانی لفظ:‏ ”‏ہادس۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏عوامی ایڈیشن)‏،‏

    نمبر 3 2017 ص.‏ 5-‏7

    مینارِنگہبانی‏،‏

    1/‏5/‏2005، ص.‏ 17

    1/‏10/‏1993، ص.‏ 31-‏32

مُکاشفہ 6:‏9

فٹ‌نوٹس

  • *

    یونانی میں:‏ ”‏جانیں“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏1/‏2007، ص.‏ 30-‏31

مُکاشفہ 6:‏10

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏1/‏2007، ص.‏ 31

مُکاشفہ 6:‏11

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏1/‏2007، ص.‏ 31-‏32

مُکاشفہ 6:‏12

فٹ‌نوٹس

  • *

    غالباً بکری کے بالوں سے بنے ہوئے ٹاٹ

مُکاشفہ 6:‏14

فٹ‌نوٹس

  • *

    یا ”‏طومار“‏

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی ‏(‏مطالعے کا ایڈیشن)‏،‏

    4/‏2017، ص.‏ 12

مُکاشفہ 6:‏15

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏7/‏2015، ص.‏ 16

مُکاشفہ 6:‏16

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    1/‏1/‏1998، ص.‏ 14-‏15

مُکاشفہ 6:‏17

حوالے

  • مطالعے کے حوالے

    مینارِنگہبانی،‏

    15/‏1/‏2014، ص.‏ 31

دوسرے ترجموں میں

اِس واقعے کو کسی اَور کتاب میں کھولنے کے لیے آیت کے نمبر پر کلک کریں۔
  • کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
  • کتابِ‌مُقدس میں پڑھیں
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
  • 6
  • 7
  • 8
  • 9
  • 10
  • 11
  • 12
  • 13
  • 14
  • 15
  • 16
  • 17
کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا
مُکاشفہ 6:‏1-‏17

مُکاشفہ

6 اور مَیں نے دیکھا کہ میمنے نے سات مُہروں میں سے ایک کھولی۔ پھر مَیں نے چار جان‌داروں میں سے ایک کو گرج جیسی آواز میں کہتے سنا:‏ ”‏نکل آؤ!‏“‏ 2 مَیں نے دیکھا اور دیکھو!‏ ایک سفید گھوڑا نکلا جس کے سوار کے پاس ایک کمان تھی اور اُسے ایک تاج بھی دیا گیا۔ اور وہ مکمل فتح حاصل کرنے کے لیے نکلا اور جیتتا گیا۔‏

3 جب اُس نے دوسری مُہر کھولی تو مَیں نے دوسرے جان‌دار کو کہتے سنا:‏ ”‏نکل آؤ!‏“‏ 4 ایک اَور گھوڑا نکلا جس کا رنگ لال سُرخ تھا۔ اُس کے سوار کو زمین پر سے امن اُٹھا لینے کا اِختیار دیا گیا تاکہ لوگ ایک دوسرے کا خون کریں۔ اُسے ایک بڑی تلوار بھی دی گئی۔‏

5 جب اُس نے تیسری مُہر کھولی تو مَیں نے تیسرے جان‌دار کو کہتے سنا:‏ ”‏نکل آؤ!‏“‏ مَیں نے دیکھا اور دیکھو!‏ ایک کالا گھوڑا نکلا جس کے سوار کے ہاتھ میں ترازو تھا۔ 6 اور مَیں نے سنا اور ایسا لگا جیسے چار جان‌داروں کے بیچ سے ایک آواز کہہ رہی ہو کہ ”‏ایک سیر گندم کی قیمت ایک دینار،‏*‏ تین سیر جَو کی قیمت ایک دینار اور زیتون کے تیل اور مے کو ختم نہ کرو۔“‏

7 جب اُس نے چوتھی مُہر کھولی تو مَیں نے چوتھے جان‌دار کو کہتے سنا:‏ ”‏نکل آؤ!‏“‏ 8 مَیں نے دیکھا اور دیکھو!‏ ایک ہلکے پیلے رنگ کا گھوڑا نکلا جس کے سوار کا نام موت تھا اور قبر*‏ اُس کے پیچھے پیچھے آ رہی تھی۔ اور اُن کو زمین کے چوتھے حصے پر اِختیار دیا گیا تاکہ لوگوں کو لمبی تلوار اور قحط اور جان‌لیوا وباؤں اور زمین کے جنگلی جانوروں کے ذریعے مار ڈالیں۔‏

9 جب اُس نے پانچویں مُہر کھولی تو مَیں نے قربان‌گاہ کے نیچے اُن لوگوں کا خون*‏ دیکھا جن کو اِس لیے مار ڈالا گیا کہ اُنہوں نے خدا کے کلام پر عمل کِیا اور گواہی دی۔ 10 اور اُنہوں نے چلّا کر کہا:‏ ”‏اَے کائنات کے مالک، تُو جو پاک اور سچا ہے، تُو کب تک زمین پر رہنے والوں کی عدالت نہیں کرے گا اور اُن سے ہمارے خون کا بدلہ نہیں لے گا؟“‏ 11 تب اُن میں سے ہر ایک کو ایک سفید چوغہ دیا گیا اور اُن سے کہا گیا کہ وہ تھوڑی دیر اَور اِنتظار کریں جب تک اُن کے ہم‌خدمتوں اور بھائیوں کی تعداد پوری نہ ہو جائے جنہیں اُن کی طرح قتل کِیا جانے والا تھا۔‏

12 مَیں نے دیکھا کہ اُس نے چھٹی مُہر کھولی اور ایک بہت بڑا زلزلہ آیا، سورج ٹاٹ*‏ کی طرح کالا ہو گیا، پورے کا پورا چاند خون ہو گیا 13 اور آسمان کے ستارے بالکل ویسے ہی زمین پر گِر پڑے جیسے کچے اِنجیر آندھی میں درخت سے گِرتے ہیں۔ 14 اور آسمان کو ایک صفحے*‏ کی طرح لپیٹا گیا اور وہ غائب ہو گیا۔ اور ہر پہاڑ اور ہر جزیرے کو اپنی جگہ سے ہٹا دیا گیا۔ 15 تب زمین کے بادشاہ، اعلیٰ افسر، فوجی کمانڈر، امیر، طاقت‌ور اور سب غلام اور آزاد پہاڑوں کی چٹانوں اور غاروں میں چھپ گئے۔ 16 اور وہ بار بار پہاڑوں اور چٹانوں سے کہہ رہے تھے:‏ ”‏ہم پر گِر جاؤ اور ہمیں اُس کی نظروں سے چھپا لو جو تخت پر بیٹھا ہے اور میمنے کے غضب سے بھی 17 کیونکہ اُن کے غضب کا عظیم دن آ گیا ہے۔ اب کون بچ سکتا ہے؟“‏

اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں