یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dml سبق 12
  • صاف بتائیں کہ کیا کرنا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • صاف بتائیں کہ کیا کرنا ہے
  • محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی مثال
  • ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏دوسرا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏پہلا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • ‏”‏جائیں، .‏ .‏ .‏ لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مزید
محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
dml سبق 12

شاگرد بنانا

یسوع مسیح بڑے پیار سے ایک شخص سے بات کر رہے ہیں جو کہ اُن کے اور اُن کے شاگردوں کے سامنے گُھٹنوں کے بل بیٹھا ہے۔‏

مر 10:‏17-‏22

سبق نمبر 12

صاف بتائیں کہ کیا کرنا ہے

اصول:‏ ”‏جیسے تیل اور بخور سے دل کو خوشی ملتی ہے ویسے ہی اُس دوست کی میٹھی دوستی سے جو سچے دل سے اِصلاح کرتا ہے۔“‏—‏اَمثا 27:‏9‏، ترجمہ نئی دُنیا۔‏

یسوع مسیح کی مثال

یسوع مسیح بڑے پیار سے ایک شخص سے بات کر رہے ہیں جو کہ اُن کے اور اُن کے شاگردوں کے سامنے گُھٹنوں کے بل بیٹھا ہے۔‏

ویڈیو:‏ یسوع مسیح نے ایک امیر حاکم کی اِصلاح کی

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا مرقس 10:‏17-‏22 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1. الف.‏ یسوع مسیح نے جوان حاکم میں کون سی خوبیاں دیکھی ہوں گی؟‏

  2. ب.‏ اُس حاکم کی اِصلاح کرنے کے لیے یسوع مسیح کو محبت دِکھانے کے ساتھ ساتھ دلیری سے کام کیوں لینا تھا؟‏

ہم یسوع مسیح سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طالبِ‌علم یہوواہ کی خدمت میں آگے بڑھیں تو ہمیں اُنہیں پیار سے اور کُھل کر بتانا چاہیے کہ اُنہیں کیا کرنا ہے۔‏

یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

3.‏ اپنے طالبِ‌علم کی مدد کریں کہ وہ منصوبے بنائے اور اِنہیں پورا کرے۔‏

  1. الف.‏ کتاب ‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ کے ہر سبق میں دیے گئے بکس ”‏اب یہ کرنا ہے“‏ کو اِستعمال کریں۔‏

  2. ب.‏ کچھ منصوبے جلدی پورے ہو جاتے ہیں اور کچھ کو پورا کرنے میں وقت لگتا ہے۔ اپنے طالبِ‌علم کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ وہ اِن منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے کیا کر سکتا ہے۔‏

  3. ج.‏ جیسے جیسے وہ اپنے منصوبوں کو پورا کرتا ہے، اُسے شاباش دیں۔‏

4.‏ دیکھیں کہ اُس کے لیے کون سی چیزیں آگے بڑھنے میں رُکاوٹ بن رہی ہیں اور پھر اِن رُکاوٹوں کو پار کرنے میں اُس کی مدد کریں۔‏

  1. خود سے پوچھیں:‏

    • ”‏اگر میرا طالبِ‌علم بپتسمہ لینے کے لیے قدم نہیں اُٹھا رہا تو کیا چیز اُسے ایسا کرنے سے روک رہی ہے؟“‏

    • ”‏مَیں اُس کی کیا مدد کر سکتا ہوں؟“‏

  2. دُعا میں یہوواہ سے ہمت مانگیں تاکہ آپ اپنے طالبِ‌علم کو پیار سے مگر کُھل کر بتا سکیں کہ اُسے کیا کرنا چاہیے۔‏

5.‏ ایسے طالبِ‌علموں کو بائبل کورس کرانا چھوڑ دیں جو آگے نہیں بڑھ رہے۔‏

  1. الف.‏ یہ اندازہ لگانے کے لیے کہ آپ کا طالبِ‌علم آگے بڑھ رہا ہے یا نہیں، خود سے پوچھیں:‏

    • ”‏کیا وہ اُن باتوں پر عمل کر رہا ہے جو اُس نے سیکھی ہیں؟“‏

    • ”‏کیا وہ عبادتوں میں آتا ہے اور دوسروں کو وہ باتیں بتاتا ہے جو اُس نے بائبل سے سیکھی ہیں؟“‏

    • ”‏کیا ایک لمبے عرصے تک بائبل کورس کرنے کے بعد وہ یہوواہ کا گواہ بننا چاہتا ہے؟“‏

  2. ب.‏ اگر ایک طالبِ‌علم آگے نہیں بڑھنا چاہتا تو یہ کریں:‏

    • اُس سے پوچھیں کہ کیا چیز اُسے آگے بڑھنے سے روک رہی ہے۔‏

    • اُسے نرمی اور سمجھ‌داری سے کام لیتے ہوئے سمجھائیں کہ فی‌الحال آپ اُسے بائبل کورس کرانا کیوں بند کر رہے ہیں۔‏

    • اُسے بتائیں کہ اگر وہ بائبل کورس دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو اُسے پہلے کیا کیا کرنا ہوگا۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏

زبور 141:‏5؛‏ اَمثا 25:‏12؛‏ 27:‏6؛‏ 1-‏کُر 9:‏26؛‏ کُل 4:‏5، 6

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں