یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 19 ص.‏ 22
  • دل تک پہنچنے کی کوشش کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دل تک پہنچنے کی کوشش کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • جوش سے تعلیم دیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • موضوع کی اہمیت کو واضح کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • حوصلہ‌افزا اور مثبت باتیں کہیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 19 ص.‏ 22

نکتہ 19

دل تک پہنچنے کی کوشش کریں

آیت کا حوالہ

امثال 3:‏1

خلاصہ:‏ سامعین کی مدد کریں کہ وہ اُن باتوں کی دل سے قدر کریں جو وہ سیکھ رہے ہیں اور اُن پر عمل کریں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • سامعین کی مدد کریں کہ وہ اپنا جائزہ لیں۔‏ ایسے سوال پوچھیں جن سے سامعین کو اپنے احساسات کا جائزہ لینے میں مدد ملے۔‏

  • سامعین کو ترغیب دیں کہ وہ صحیح نیت سے اچھے کام کریں۔‏ سامعین کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ اِس بات کا جائزہ لیں کہ وہ اچھے کام کیوں کرتے ہیں۔ اُن کی مدد کریں کہ وہ اپنے دل میں یہ خواہش پیدا کریں کہ وہ یہوواہ خدا، اِنسانوں اور پاک کلام کی تعلیمات سے محبت کی بِنا پر اچھے کام کریں۔ اُنہیں لیکچر نہ دیں بلکہ دلائل کے ذریعے قائل کریں۔ اُنہیں شرمندہ کرنے کی بجائے اُن کا حوصلہ بڑھائیں تاکہ اُنہیں ترغیب ملے کہ وہ اچھے کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔‏

  • یہوواہ خدا پر توجہ دِلائیں۔‏ اِس بات کو نمایاں کریں کہ بائبل کی تعلیمات، اصولوں اور حکموں سے خدا کی خوبیاں اور اِنسانوں کے لیے اُس کی محبت کیسے ظاہر ہوتی ہے۔ سامعین کے اندر یہ خواہش پیدا کریں کہ وہ یہوواہ خدا کے احساسات پر غور کریں اور اُسے خوش کریں۔‏

    تجویز

    یاد رکھیں کہ یہوواہ خدا ہی لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اِس لیے سامعین کو صحیح کام کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اُس کے کلام کو اِستعمال کریں۔‏

مُنادی کے دوران یہ کریں:‏

جب ممکن ہو، یہ پتہ لگانے کے لیے سوال اِستعمال کریں کہ آپ کی بات سننے والا شخص اصل میں کیا مانتا ہے۔ اُس کے اصل احساسات جاننے کے لیے اُس کے چہرے کے تاثرات اور بات کرنے کے انداز کا جائزہ لیں۔ لیکن صبر سے کام لیں۔ شاید آپ کو پہلے اُس کا اِعتماد جیتنا پڑے تاکہ وہ اپنے دل میں چھپے احساسات کا اِظہار کر سکے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں