یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
اِعلان
نئی زبان دستیاب ہے: Dendi
  • آج

جمعہ، 25 جولائی

مَیں دُنیا کے آخری زمانے تک ہر وقت آپ کے ساتھ رہوں گا۔—‏متی 28:‏20‏۔‏

دوسری عالمی جنگ کے بعد سے یہوواہ کے بندے بہت سے ملکوں میں کسی حد تک آزادی سے مُنادی کر رہے ہیں یہاں تک کہ یہ کام پوری دُنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گورننگ باڈی مسیح کی رہنمائی پر بھروسا رکھتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ وہ بہن بھائیوں کو جو ہدایتیں دے، اُن سے یہ نظر آئے کہ یہ ہدایتیں یہوواہ کی طرف سے ہیں۔ وہ حلقے کے نگہبانوں اور بزرگوں کے ذریعے یہ ہدایتیں کلیسیا کے بہن بھائیوں تک پہنچاتی ہے۔ مسح‌شُدہ بزرگ مسیح کے ”‏دائیں ہاتھ“‏ ہیں۔ ‎(‏مُکا 2:‏1‏)‎‏ بے‌شک یہ بزرگ عیب‌دار ہیں اور اِن سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ کچھ موقعوں پر موسیٰ اور یشوع سے بھی غلطیاں ہوئیں اور بعد میں رسولوں سے بھی۔ ‎(‏گن 20:‏12؛ یشو 9:‏14، 15؛‏ روم 3:‏23‏)‎‏ لیکن مسیح بڑے دھیان سے وفادار غلام اور کلیسیا کے بزرگوں کی رہنمائی کرتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہے گا۔ اِس لیے ہم پیشوائی کرنے والے بھائیوں کی طرف سے ملنے والی ہدایتوں پر آنکھیں بند کر کے بھروسا کر سکتے ہیں۔ م24.‏02 ص.‏ 23-‏24 پ.‏ 13-‏14

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

ہفتہ، 26 جولائی

پیارے بچوں کی طرح خدا کی مثال پر عمل کریں۔—‏اِفِس 5:‏1‏۔‏

ہم یہوواہ کو خوش کرنے کے لیے اُس کے بارے میں اِس طرح سے بات کر سکتے ہیں کہ اِس سے پتہ چلے کہ ہم اُس کے بہت شکرگزار ہیں اور اُس سے محبت کرتے ہیں۔ ہم مُنادی کرتے وقت یہ بات یاد رکھتے ہیں کہ ہمارا سب سے خاص مقصد یہ ہے کہ لوگ یہوواہ کے قریب ہو جائیں اور اُس کے بارے میں ویسا ہی محسوس کریں جیسا ہم کرتے ہیں۔ ‎(‏یعقو 4:‏8‏)‎‏ ہمیں لوگوں کو بائبل سے یہوواہ کے بارے میں بتا کر بہت خوشی ملتی ہے کیونکہ بائبل میں یہوواہ کی محبت، اِنصاف، دانش‌مندی، طاقت اور دوسری خوبیوں کے بارے میں بہت کچھ بتایا گیا ہے۔ ہم یہوواہ کی بڑائی کرنے اور اُسے خوش کرنے کے لیے اُس کی طرح بننے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم اِس بُری دُنیا میں سب سے الگ نظر آتے ہیں۔ شاید لوگ یہ بات نوٹ کریں کہ ہم باقی لوگوں سے فرق ہیں اور وہ اِس کی وجہ جاننا چاہیں۔ ‎(‏متی 5:‏14-‏16‏)‎‏ جب ہم اپنی روزمرہ زندگی میں ایسے لوگوں سے بات کرتے ہیں تو ہم اُنہیں یہ بتا سکتے ہیں کہ ہم دوسروں سے فرق کیوں ہیں۔ ایسا کرنے سے ہم یہوواہ کے نام کی بڑائی کرتے ہیں اور اِس وجہ سے بہت سے لوگ ہمارے خدا کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ جب ہم اِن طریقوں سے یہوواہ کے نام کی بڑائی کرتے ہیں تو ہم اُس کا دل خوش کرتے ہیں۔—‏1-‏تیم 2:‏3، 4‏۔ م24.‏02 ص.‏ 10 پ.‏ 7

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

اِتوار، 27 جولائی

دوسروں کی حوصلہ‌افزائی ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ اور ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ درستی[‏کریں]‏۔—‏طِط 1:‏9‏۔‏

اگر آپ ایک پُختہ مسیحی بننا چاہتے ہیں تو آپ کو ایسی مہارتیں اور ہنر سیکھنے چاہئیں جو روزمرہ زندگی میں آپ کے کام آئیں۔ یہ مہارتیں اور ہنر آپ کی مدد کریں گے کہ آپ کلیسیا میں اپنی ذمے‌داریاں نبھا سکیں، اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضرورتیں پوری کر نے کے لیے کام‌کاج کر سکیں اور دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھ سکیں۔ مثال کے طور پر اچھی طرح پڑھنا لکھنا سیکھیں۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ایک خوش اور کامیاب آدمی وہی ہے جو ہر روز خدا کے کلام کو پڑھتا ہے اور اِس پر سوچ بچار کرتا ہے۔ ‎(‏زبور 1:‏1-‏3‏)‎‏ ہر روز بائبل پڑھنے سے ایک شخص یہوواہ کی سوچ کو جان پاتا ہے۔ اِس وجہ سے وہ صحیح طرح سوچ پاتا ہے اور یہ سیکھ پاتا ہے کہ وہ بائبل کے اصولوں پر کیسے عمل کر سکتا ہے۔ ‎(‏اَمثا 1:‏3، 4‏)‎‏ ہمارے بہن بھائیوں کو ایسے بھائیوں کی مدد چاہیے ہوتی ہے جو اُنہیں بائبل سے تعلیم اور اچھے مشورے دے سکیں۔ اگر آپ کو اچھی طرح پڑھنا لکھنا آتا ہوگا تو آپ ایسی تقریریں اور جواب تیار کر پائیں گے جن سے دوسروں کو بہت فائدہ ہوگا اور اُن کا ایمان مضبوط ہوگا۔ اِس کے علاوہ آپ ایسے نوٹس بھی لے پائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنا ایمان مضبوط کر سکیں گے اور دوسروں کا حوصلہ بڑھا سکیں گے۔ م23.‏12 ص.‏ 26-‏27 پ.‏ 9-‏11

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں