یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏9 ص.‏ 31
  • بچپن سے اُنکی تربیت کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بچپن سے اُنکی تربیت کریں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏9 ص.‏ 31

بچپن سے اُنکی تربیت کریں

‏,جدید تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ ”‏نازائیدہ بچے آوازوں کے لئے عضویاتی ردِعمل دکھاتے ہیں۔“‏ یونیورسٹی آف نارتھ کیرؔولینا کے محققین نے ”‏دریافت کِیا ہے کہ اسکے بعد کہ جب ماؤں نے رحم کے اندر اپنے بچوں کو کچھ پڑھ کر سنایا تو دوبارہ وہی اقتباسات پڑھے جانے پر نوزائیدہ بچوں نے اُس کیلئے ردِعمل دکھایا،“‏ وینی‌پیگ فری پریس بیان کرتی ہے۔ جب عورتیں دورانِ‌حمل باآواز پڑھتی ہیں، تو یہ بچے میں اچھی اخلاقی اقدار جاگزین کرنے میں بڑا معاون ہو سکتا ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ تیمتھیسؔ ’‏بچپن سے پاک نوشتوں سے واقف تھا۔‘‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۴، ۱۵‏)‏ بدیہی طور پر، اُسکی ماں اور اُسکی نانی نے بچپن سے اُسکی تربیت کرنے کی اہمیت کی قدر کی تھی، جس میں غالباً باآواز پڑھنا بھی شامل تھا۔‏

مصنف جمؔ ٹرلیس بیان کرتا ہے کہ ”‏زندگی کی سب سے طاقتور مہارت پڑھائی ہے جو آجکل ہمارے معاشرے میں پائی جاتی ہے۔“‏ باآواز پڑھنے سے زبان اور ذخیرہِ‌الفاظ کی مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔‏

جیسے ہی آپ اپنے بچے سے بات‌چیت کرنا شروع کرتے ہیں اُسی وقت سے اُس کے سامنے باآواز پڑھنا شروع کر دینا دانشمندی کی بات ہے۔ اگرچہ آپ کا نازائیدہ یا نوزائیدہ بچہ شروع میں جوکچھ آپ کہتے ہیں اُسے نہیں سمجھے گا، تاہم امکانی دُوررس فوائد اس بات کا تقاضا کرتے ہیں۔ امثال ۲۲:‏۶ بیان کرتی ہے:‏ ”‏لڑکے کی اُس راہ میں تربیت کر جس پر اُسے جانا ہے۔ وہ بوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مڑیگا۔“‏

آپ کیا پڑھ سکتے ہیں جو عملی اور مفید بھی ہو؟ ہر روز اپنے بچے کے سامنے باآواز بائبل پڑھیں۔ نیز دیگر کارآمد مطبوعات بھی پڑھیں، جیسے‌کہ لسننگ ٹو دی گریٹ ٹیچر، مائے بُک آف بائبل سٹوریز، دی گریٹسٹ مین ہُو ایور لِوڈ، اور مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالوں کے مضامین۔‏

سچ ہے کہ اس طریقے سے خود کو وقف کرنے کیلئے وقت چاہئے، لیکن یہ اچھی طرح سے صرف کِیا گیا وقت ہے۔ یہ اس چیز کو ظاہر کرنے کا واضح طریقہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی پرواہ کرتے اور اُس سے محبت کرتے ہیں۔ (‏۳۱ ۰۷/۱۵ w۹۶)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں