کیا خدا آپ کی دعاؤں کے جواب دیتا ہے؟
”مجھے کبھی اپنی دعاؤں کے سنے جانے کا احساس ہی نہیں ہوا،“ ہوکائیڈو، جاپان میں رہنے والی ایک خاتون نے کہا۔ اس لحاظ سے وہ تنہا نہیں ہے۔ بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی دعاؤں کے جواب کبھی نہیں دئیے گئے۔ درحقیقت، آپ شاید سوچتے ہوں کہ آیا خدا آپکی دعاؤں کے جواب دیتا ہے۔
لاکھوں لوگ لاتعداد دیوتاؤں سے بیشمار دعائیں کرتے ہیں۔ لیکن ایسا کیوں لگتا ہے کہ بہت ساری دعاؤں کے جواب نہیں دئیے جا تے؟ یہ جاننے کیلئے، آئیے پہلے ہم پیش کی جانے والی دعاؤں کی اقسام کا جائزہ لیں۔
بعض کس چیز کیلئے دعا کرتے ہیں؟
نئے سال کے دنوں کے دوران، جاپان کی دو تہائی آبادی، یا کوئی ۸۰ ملین لوگ بدھسٹ مندروں یا شنٹو خانقاہوں میں دعا کرتے ہیں۔ وہ نذرانوں کے طور پر سکے پیش کرتے ہیں اور خاندانی تحفظ اور اچھے نصیبے کیلئے دعا کرتے ہیں۔
جنوری اور فروری کے دوران مشقت طلب داخلے کے امتحانوں میں شمولیت کرنے سے تھوڑا پہلے طالبعلم جوقدرجوق مندروں کا رخ کرتے ہیں جیسے کہ ایک ٹوکیو میں ہے جو اپنے تعلیمی دیوتے کیلئے مشہور ہے۔ وہ اپنی دعاؤں کو لکڑی کی دعائیہ تختیوں پر لکھتے ہیں اور انہیں لکڑی کے ڈنڈوں پر مندروں کے احاطوں میں لٹکا دیتے ہیں۔ ۱۹۹۰ کے امتحانوں کے دوران ٹوکیو میں ایک مشہور مندر کے احاطوں کواسی طرح کی کمازکم ۱۰۰۰۰۰ تختیوں سے سجایا گیا تھا۔
بہت سی دعائیں صحت کیلئے کی جاتی ہیں۔ کاواساکی، جاپان کے مندر میں لوگ ایڈز کے خلاف تحفظ کیلئے دعا کرتے ہیں۔ ”ایڈز کے۔ خلاف دعا کرنے کی اہمیت،“ کی وضاحت مندر کے ایک پروہت نے کی، ”کہ یہ لوگوں کو انکے حسنسلوک میں دانشمند بنا دیگی۔“ لیکن کیا دعا کرنے کے لئے یہی سب کچھ ہے؟
ایک اور مندر میں، ایک عمررسیدہ خاتون نے ”ناگہانی موت“ کے لئے دعا کی۔ کیوں؟ اس لئے کہ وہ لمبی بیماری برادشت کرنے سے بچنا چاہتی تھی اور یہ نہیں چاہتی تھی کہ اپنے خاندان کے لئے بوجھ بنے۔
ایک نام نہاد کرسچین ملک میں، فٹ بال کی ایک ٹیم کے کیپٹن نے اپنی ٹیم کی کامیابی اور چوٹ سے تحفظ کیلئے دعا کی۔ پولینڈ میں کیتھولکس اپنی ذاتی فلاحوبہبود کیلئے دعا کرتے ہیں اور جب وہ سمجھتے ہیں کہ انکی دعائیں سن لی گئی ہیں تو اپنے میڈونا (مریم کے مجسمے) کو زیورات سے سجاتے ہیں۔ بہت سے لوگ معجزانہ شفاؤں کی غرض سے دعا کرنے کیلئے گرجا گھروں کا رخ کرتے ہیں جیسے کہ مشہور گواڈیلوپ میکسیکو سٹی میں، اور لورڈز، فرانس میں۔
مشرق ہو یا مغرب، لوگ مختلف اور بہت سی ذاتی وجوہات کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔ ظاہری طور پر، وہ چاہتے ہیں کہ انکی دعائیں سنی جائیں اور انکا جواب ملے۔ تاہم، کیا یہ توقع کرنا حقیقتپسندی ہے کہ تمام دعائیں کرمفرمائی سے سنی جائیں گی؟ ہماری اپنی دعاؤں کی بابت کیا ہے؟ کیا انکا جواب ملتا ہے؟ درحقیقت، کیا خدا کبھی جواب دیتا بھی ہے؟ (۳ ۹/۱۵ w۹۱)