یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 11 ص.‏ 14
  • جوش سے تعلیم دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جوش سے تعلیم دیں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • دل تک پہنچنے کی کوشش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • جوش سے تعلیم دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • معلوماتی مواد پیش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 11 ص.‏ 14

نکتہ نمبر 11

جوش سے تعلیم دیں

آیت کا حوالہ

اعمال 18:‏24، 25

خلاصہ:‏ جوش سے بات کرنے سے سامعین کو کچھ کرنے کی ترغیب دیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • مواد کو اپنے دل تک پہنچائیں۔‏ تیاری کرتے وقت اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ آپ کا پیغام اہم کیوں ہے۔ مواد سے اِتنی اچھی طرح واقف ہوں کہ آپ جو کچھ کہیں، وہ آپ کے دل سے نکلے۔‏

  • اپنے سامعین کے بارے میں سوچیں۔‏ اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ آپ جو کچھ پڑھیں گے اور جو کچھ سکھائیں گے، اُس سے دوسروں کو کیا فائدہ ہوگا۔ معلومات دینے کے ایسے طریقوں پر غور کریں جن سے سامعین اِن کی اَور زیادہ قدر کریں۔‏

  • جان‌دار انداز میں بولیں۔‏ جوش سے بات کریں۔ اپنے احساسات کو ظاہر کرنے کے لیے قدرتی انداز میں اِشارے کریں۔ اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے چہرے کے تاثرات بناوٹی نہ ہوں۔‏

    تجویز

    بار بار ایک ہی اِشارہ نہ کریں کیونکہ اِس سے سامعین کی توجہ آپ کے پیغام سے ہٹ سکتی ہے۔ ایسے اِشارے کریں جن سے آپ کا پیغام واضح ہو۔ اہم نکات کے بارے میں بتاتے اور سامعین کو کچھ کرنے کی ترغیب دیتے وقت خاص طور پر جوش سے بات کریں۔ سارا وقت بہت زیادہ جوشیلا انداز اپنا کر اپنے سامعین کو تھکا نہ دیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں