یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
اِعلان
نئی زبان دستیاب ہے: Betsileo
  • آج

سوموار، 27 اکتوبر

ہر شوہر ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ اپنی بیوی سے ویسے ہی محبت کرے جیسے وہ اپنے جسم سے کرتا ہے۔—‏اِفِس 5:‏28‏۔‏

یہوواہ چاہتا ہے کہ ایک شوہر اپنی بیوی سے پیار کرے، اُس کی ضرورتوں کو پورا کرے، اُس کا اچھا دوست بنے اور یہوواہ کے قریب رہنے میں اُس کی مدد کرے۔ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھانا، عورتوں کی عزت کرنا اور قابلِ‌بھروسا بننا جیسی خوبیاں اور مہارتیں اچھا شوہر بننے میں آپ کی مدد کریں گی۔ شادی کے بعد شاید آپ باپ بنیں۔ آپ ایک اچھا باپ بننے کے حوالے سے یہوواہ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ ‎(‏اِفِس 6:‏4‏)‎‏ یہوواہ نے کُھل کر اپنے بیٹے یسوع مسیح کو بتایا کہ وہ اُن سے پیار کرتا ہے اور اُن سے خوش ہے۔ ‎(‏متی 3:‏17‏)‎‏ جب آپ باپ بنتے ہیں تو اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ باقاعدگی سے اپنے بچوں کو اِس بات کا یقین دِلائیں کہ آپ اُن سے پیار کرتے ہیں۔اُن کے اچھے کاموں کے لیے اُنہیں شاباش دیں۔ جو باپ یہوواہ کی مثال پر عمل کرتے ہیں، وہ پُختہ مسیحی بننے میں اپنے بچوں کی مدد کرتے ہیں۔ آپ خود کو ابھی سے اِس ذمے‌داری کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔ایسا کرنے کے لیے آپ اپنے گھر والوں اور کلیسیا کے بہن بھائیوں کا خیال رکھ سکتے ہیں اور اُنہیں کُھل کر بتا سکتے ہیں کہ آپ اُن سے پیار کرتے ہیں اور اُن کی بہت قدر کرتے ہیں۔—‏یوح 15:‏9‏۔ م23.‏12 ص.‏ 28-‏29 پ.‏ 17-‏18

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

منگل، 28 اکتوبر

‏[‏یہوواہ]‏آپ کو قائم کرے گا۔—‏1-‏پطر 5:‏10‏۔‏

ہم یہوواہ کے بندے ہیں لیکن ہمیں ایسی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا سامنا سب لوگوں کو ہوتا ہے۔ شاید ہمیں اُن لوگوں کی طرف سے مخالفت اور اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑے جو یہوواہ کے بندوں سے نفرت کرتے ہیں۔سچ ہے کہ یہوواہ ہر مشکل میں ہماری ڈھال نہیں بن جاتا لیکن اُس نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ہماری مدد کرے گا۔ ‎(‏یسع 41:‏10‏)‎‏ اُس کی مدد سے ہم مشکل وقت میں بھی اپنی خوشی برقرار رکھ سکتے ہیں، اچھے فیصلے کر سکتے ہیں اور اُس کے وفادار رہ سکتے ہیں۔ یہوواہ نے ہم سے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ہمیں ”‏اِطمینان دے گا۔“‏ ‎(‏فلِ 4:‏6، 7‏)‎‏ یہ اِطمینان ہمارے دل اور ذہن کو ایک ایسا سکون دیتا ہے جو صرف اُسی وقت مل سکتا ہے جب یہوواہ کے ساتھ ہماری قریبی دوستی ہوتی ہے۔ یہ اِطمینان ”‏سمجھ سے باہر ہے“‏ اور یہ ہمارے تصور سے بھی بڑھ کر ہے۔ کیا کبھی آپ کو یہوواہ سے دُعا کرنے کے فوراً بعد ایک سکون محسوس ہوا ہے؟ یہ احساس اُس ”‏اِطمینان“‏ کا نتیجہ ہے جو یہوواہ کی طرف سے ملتا ہے۔ م24.‏01 ص.‏ 20 پ.‏ 2؛‏ ص.‏ 21 پ.‏ 4

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

بدھ، 29 اکتوبر

اَے میری جان!‏ یہوواہ کی بڑائی کر؛‏ میرا روم روم اُس کے پاک نام کی تعریف کرے۔—‏زبور 103:‏1‏۔‏

جو لوگ یہوواہ سے محبت کرتے ہیں، وہ پورے دل سے اُس کے نام کی بڑائی کرتے ہیں۔ بادشاہ داؤد جانتے تھے کہ یہوواہ کے نام کی بڑائی کرنے سے اصل میں وہ یہوواہ کی بڑائی کر رہے ہوں گے۔ جب ہم یہوواہ کا نام سنتے ہیں تو ہمارے ذہن میں اُس کی زبردست خوبیاں اور اُس کے سب کام آ جاتے ہیں۔ داؤد کی خواہش تھی کہ وہ اپنے آسمانی باپ کے نام کو پاک مانتے ہوئے اِس کی بڑائی کرتے رہیں۔ داؤد کے یہ الفاظ کہ ”‏جو کچھ مجھ میں ہے“‏ سے پتہ چلتا ہے کہ داؤد پورے دل‌وجان سے یہوواہ کے نام کی بڑائی کرنا چاہتے تھے۔ اِسی طرح لاویوں نے بھی یہوواہ کی بڑائی کرنے کے حوالے سے بہت اچھی مثال قائم کی۔ اُنہوں نے بڑی خاکساری سے یہ بات تسلیم کی کہ یہوواہ کی بڑائی کرنے کے لیے اُن کے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں۔ ‎(‏نحم 9:‏5‏)‎‏ بے‌شک یہوواہ کو یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہوگی کہ اُس کے بندے پورے دل سے اور بڑی خاکساری سے اُس کے نام کی بڑائی کر رہے ہیں۔ م24.‏02 ص.‏ 9 پ.‏ 6

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں