یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
اِعلان
نئی زبان دستیاب ہے: Mbum
  • آج

منگل، 29 جولائی

مَیں تُم سے خوش ہوں۔—‏لُو 3:‏22‏۔‏

یہ بات ہمیں کتنی تسلی دیتی ہے کہ یہوواہ اپنے سب بندوں سے بہت خوش ہے۔ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏یہوواہ اپنے بندوں سے خوش ہوتا ہے۔“‏ ‎(‏زبور 149:‏4‏)‎‏ لیکن شاید کبھی کبھار ہم اِتنا بے‌حوصلہ ہو جائیں کہ ہم یہ سوچنے لگیں:‏ ”‏کیا یہوواہ مجھ سے خوش ہے؟“‏ پُرانے زمانے میں بھی یہوواہ کے کچھ بندوں کو اِس بات پر یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا کہ یہوواہ اُن سے خوش ہے۔ ‎(‏1-‏سمو 1:‏6-‏10؛‏ ایو 29:‏2،‏ 4؛‏ زبور 51:‏11‏)‎‏ بائبل میں صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ عیب‌دار اِنسان بھی یہوواہ کو خوش کر سکتے ہیں۔ لیکن کیسے؟ ایسا کرنے کے لیے ہمیں یسوع مسیح پر ایمان رکھنا ہوگا اور بپتسمہ لینا ہوگا۔ ‎(‏یوح 3:‏16‏)‎‏ جب ہم بپتسمہ لیں گے تو ہم سب لوگوں کے سامنے یہ ثابت کریں گے کہ ہم نے اپنے گُناہوں سے توبہ کر لی ہے اور ہم نے خدا سے وعدہ کِیا ہے کہ ہم اُس کی مرضی پر چلیں گے۔ ‎(‏اعما 2:‏38؛‏ 3:‏19‏)‎‏ جب ہم یہوواہ سے دوستی کرنے کے لیے قدم اُٹھاتے ہیں تو وہ ہم سے بہت خوش ہوتا ہے۔ اگر ہم یہوواہ سے کیے اپنے وعدے کو نبھانے کی کوشش کرتے رہیں گے تو وہ ہم سے خوش ہوگا اور ہمیں اپنا دوست سمجھے گا۔—‏زبور 25:‏14‏۔ م24.‏03 ص.‏ 26 پ.‏ 1-‏2

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

بدھ، 30 جولائی

ہم اُن باتوں کے بارے میں چپ نہیں رہ سکتے جو ہم نے دیکھی اور سنی ہیں۔—‏اعما 4:‏20‏۔‏

جب ہم اُس وقت بھی مُنادی کرتے رہتے ہیں جب حکومت ہمیں یہ حکم دیتی ہے کہ ہم مُنادی کرنا بند کر دیں تو ہم یسوع کے شاگردوں کی مثال پر عمل کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم اِس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ مُنادی کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ اِس لیے یہوواہ سے دلیری اور سمجھ‌داری مانگیں۔ مشکلوں کو برداشت کرنے کے لیے یہوواہ سے مدد بھی مانگیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ کسی بیماری، شدید پریشانی، کسی عزیز کی موت، خاندان میں کسی مشکل، اذیت یا کسی اَور مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اور اگر وبائیں پھیل جائیں یا جنگیں شروع ہو جائیں تو ہو سکتا ہے کہ ہمیں ایسی مشکلوں کا سامنا ہو جنہیں برداشت کرنا اِتنا آسان نہ ہو۔ جب ایسا ہوتا ہے تو دل کھول کر یہوواہ سے دُعا کریں۔ اُسے اپنی صورتحال کے بارے میں بالکل ایسے ہی بتائیں جیسے آپ اپنے کسی قریبی دوست کو بتائیں گے۔ اور اِس بات کا یقین رکھیں کہ وہ آپ کی مدد کرنے کے لیے”‏سب کچھ کرے گا۔“‏ ‎(‏زبور 37:‏3،‏ 5‏)‎‏ اگر ہم دُعا کرنے میں لگے رہیں گے تو ہم ”‏مصیبتوں میں ثابت‌قدم“‏ رہ پائیں گے۔ ‎(‏روم 12:‏12‏)‎‏ یہوواہ جانتا ہے کہ اُس کے بندے کیا کچھ سہہ رہے ہیں اور ”‏وہ اُن کی فریاد“‏ سنتا ہے۔—‏زبور 145:‏18، 19‏۔ م23.‏05 ص.‏ 5-‏6 پ.‏ 12-‏15

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

جمعرات، 31 جولائی

یہ معلوم کرتے رہیں کہ مالک کو کون سے کام پسند ہیں۔—‏اِفِس 5:‏10‏۔‏

جب ہمیں کوئی بہت اہم فیصلہ لینا ہوتا ہے تو ہمیں ”‏یہوواہ کی مرضی کو سمجھنے“‏ اور پھر اِس کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ‎(‏اِفِس 5:‏17‏)‎‏ جب ہم یہ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ بائبل کے کون سے اصول ہماری صورتحال کے مطابق ہیں تو اصل میں ہم اُس معاملے کے بارے میں یہوواہ کی سوچ کو سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ اور پھر جب ہم اِن اصولوں پر عمل کرتے ہیں تو ہم اچھے فیصلے لے پاتے ہیں۔ ”‏بُری ہستی“‏ یعنی ہمارا دُشمن شیطان ہمیں دُنیا کے کاموں میں اِس حد تک اُلجھانا چاہتا ہے کہ ہمارے پاس یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے وقت ہی نہ بچے۔ ‎(‏1-‏یوح 5:‏19‏)‎‏ ہو سکتا ہے کہ ایک مسیحی پیسے، تعلیم یا اپنے کام کو یہوواہ کی خدمت سے بھی زیادہ اہمیت دینے لگے۔ اگر ایسا ہوگا تو اِس سے نظر آئے گا کہ اُس پر دُنیا کی سوچ کا اثر ہو گیا ہے۔ سچ ہے کہ یہ چیزیں غلط نہیں ہیں لیکن اِنہیں ہماری زندگی میں سب سے زیادہ اہم نہیں ہونا چاہیے۔ م24.‏03 ص.‏ 24 پ.‏ 16-‏17

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں